ویمنز ورلڈکپ: پاکستان ٹیم اپنا پہلا میچ آج بنگلادیش کیخلاف کھیلے گی

Calender Icon جمعرات 2 اکتوبر 2025

آئی سی سی ویمنز ورلڈکپ میں قومی ٹیم اپنا پہلا میچ آج بنگلادیش کیخلاف کھیلے گی۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان اور بنگلادیش کی ٹیمیں کولمبو میں پاکستانی وقت کے مطابق دوپہر ڈھائی بجے مدمقابل آئیں گی۔

دونوں ٹیمیں ویمنز ورلڈکپ کوالیفائر کھیل کر ایونٹ میں پہنچی ہیں۔

پاکستان اور بنگلادیش کے مابین کھیلے گئے گزشتہ چار میچز میں دونوں ٹیموں کو دو دو فتوحات حاصل ہوئی ہیں۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز کھیلے گئے میچ میں دفاعی چیمپئن آسٹریلیا نے نیوزی لینڈ کو 89 رنز سے شکست دی تھی۔