اسرائیل کی گلوبل صمود فلوٹیلا پر کارروائی عالمی قانون کی خلاف ورزی ہے،دفتر خارجہ

Calender Icon جمعرات 2 اکتوبر 2025

دفترِ خارجہ نے کہا ہے اسرائیل کی گلوبل صمود فلوٹیلا پر کارروائی بین الاقوامی قانون کی صریح خلاف ورزی ہے،، وزارتِ خارجہ کے مطابق فلوٹیلا میں چالیس سے زائد سول جہاز اور تقریباً پانچ سو زائد بین الاقوامی کارکن شامل تھے جو غزہ کے محصور عوام تک انسانی امداد پہنچا رہے تھے،،اسرائیلی کارروائی نے بے گناہ شہریوں کی جانوں کو خطرے میں ڈال دیا،،پاکستان غزہ میں فوری اور غیر مشروط جنگ بندی، ناکہ بندی کے خاتمے اور تمام کارکنان کی فوراً رہائی کا مطالبہ کرتا ہے ،، ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ اسرائیل کو بار بار کی خلاف ورزیوں پر جوابدہ ٹھہرایا جانا چاہئے، ترجمان نے فلسطینی عوام سے غیر متزلزل حمایت اور یکجہتی کا اعادہ کرتے ہوئے واضح کیا کہ القدس الشریف فلسطین کا دارالحکومت ہونا چاہیے اور انیس سو ستاسٹھ سے پہلے کی سرحدوں پر مبنی خودمختار فلسطینی ریاست کے قیام کی بھرپور حمایت جاری رہے گی۔