کراچی(نیوز ڈیسک) کراچی کے مختلف علاقوں میں کہیں ہلکی اور کہیں تیز بارش کا سلسلہ جاری جس کے باعث متعدد شاہراہوں پر پانی جمع ہو گیا۔
بارش کے بعد یونیورسٹی روڈ پر سمامہ شاپنگ مال کے سامنے سڑک پر پانی کھڑا ہو گیا جس سے ٹریفک کی روانی متاثر ہوئی۔
اسی طرح یونیورسٹی روڈ سے گلستانِ جوہر جانے والی سڑک پر گڑھوں کے باعث پانی جمع ہونے سے شہریوں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔
اطلاعات کے مطابق ملیر کینٹ اور جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ اور گلستانِ جوہر کے اطراف بھی ژالہ باری ہوئی۔












منگل 17 فروری 2026 