5 کروڑ مالیت کی 50 کلو چاندی اسمگل کرنے کی کوشش ناکام

Calender Icon بدھ 18 فروری 2026

ڈی آئی خان:داربن پولیس نے 5 کروڑ مالیت کی 50 کلو چاندی اسمگل کرنے کی کوشش ناکام بنادی۔

نجی ٹی وی کے مطابق ڈی آئی خان پولیس نے داربن چیک پوسٹ پر کارروائی کے دوران 5 کروڑ روپے مالیت کی چاندی برآمد کرلی۔ ملزمان 50 کلو چاندی اسمگل کرنے کی کوشش کر رہے تھے۔

پولیس کے مطابق چاندی کی اسمگلنگ کرنے والے ملزمان کو حراست میں لے لیا گیا ہے اور ان کے خلاف مقدمہ درج کرکے مزید تحقیقات شروع کردی گئی ہے۔