فلوٹیلا میں موجود شہریوں کی سلامتی اولین ترجیح، پاکستان اسرائیل کو تسلیم نہیں کرتا، دفتر خارجہ

Calender Icon جمعرات 2 اکتوبر 2025

ترجمان دفتر خارجہ شفقت علی خان نے کہا ہے کہ گلوبل صمود فلوٹیلا پر موجود پاکستانی شہریوں کی سلامتی اور فلاح و بہبود ہماری اولین ترجیح ہے، پاکستان اسرائیل کو تسلیم نہیں کرتا۔
ترجمان دفتر خارجہ شفقت علی خان نے اپنے بیان میں گلوبل صمود فلوٹیلا کی سیکیورٹی پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اسرائیلی اقدامات بین الاقوامی قانون کی سنگین خلاف ورزی ہیں۔
 دفتر خارجہ کے مطابق یہ ایک اہم انسانی مشن اور عالمی یکجہتی و اخلاقی عزم کی علامت ہے، پاکستان واضح طور پر اسرائیل کی جانب سے گلوبل صمود فلوٹیلا کو روکنے کی مذمت کرتا ہے۔
 واضح رہے کہ یکم اور 2 اکتوبر کی درمیانی شپ کو اسرائیلی فورسز نے غزہ کے لیے امداد لے جانے والے گلوبل صمود فلوٹیلا پر حملہ کر کے سویڈن کی ماحولیاتی کارکن گریٹا تھنبرگ، پاکستان سے تعلق رکھنے والے سابق سینیٹر مشتاق احمد سمیت 37 ممالک کے سیکڑوں کارکنوں کو گرفتار کرلیا تھا۔
 گرفتاریوں کے باوجود گلوبل صمود فلوٹیلا کی 44 میں سے کم از کم 4 کشتیاں مشن کی تکمیل کے لیے