دبئی میں کھیلے گئے ایشیا کپ 2025ء کے سنسنی خیز فائنل میچ کے بعد بھارتی اسپنر کلدیپ یادو نے پاکستان کی فائٹنگ اسپرٹ کو سراہا ہے۔
ایک انٹرویو میں ان کا کہنا تھا کہ ہم نے جیت کے بعد بہت انجوائے کیا، اچھا لگتا ہے جب آپ کسی اچھی ٹیم کو ہراتے ہیں، پاکستان نے بھی شاندار کھیل پیش کیا۔
#AsiaCup | "Nothing beyond one's contribution in team's success": Indian Cricketer Kuldeep Yadav@vimalsports pic.twitter.com/ufyu768jc5
— NDTV (@ndtv) September 29, 2025
انہوں نے کہا کہ جب ہم 20 رنز پر تین وکٹیں گنوا بیٹھے تھے تو میچ ان کے حق میں جاسکتا تھا لیکن ہماری ٹیم نے بہترین کم بیک کیا اور سب نے برابر کا کردار ادا کیا۔
کلدیپ یادو نے مزید کہا کہ ٹیم کی جیت میں ہر کھلاڑی نے کردار ادا کیا، ابھیشیک شرما اور تلک ورما کی بیٹنگ، اکشر پٹیل کی بولنگ، سیمسن اور تلک کی پارٹنرشپ اور چکرورتی کی وکٹیں سب اتنے ہی اہم تھے جتنے میرے چار شکار۔
ان کا کہنا تھا کہ دنیا میں اس سے بڑی خوشی کوئی نہیں کہ آپ ٹیم کی جیت میں حصہ ڈالیں۔
واضح رہے کہ دبئی میں ایشیا کپ 2025ء کے سنسنی خیز فائنل میں بھارت نے پاکستان کو پانچ وکٹوں سے شکست دے کر نواں ایشیا کپ ٹائٹل اپنے نام کیا تھا۔