امریکی بحری بیڑہ جیرالڈ فورڈ یونان سےحیفا اسرائیل روانہ

Calender Icon جمعرات 26 فروری 2026

اسلام آباد(نیوزڈیسک)امریکی بحری بیڑہ جیرالد فورڈ یونانی جزیرے کریٹ کےاسرائیل روانہ ہوگیا۔میڈیا رپورٹس کے مطابق بحری بیڑہ اسرائیل کی بندرگاہ حیفا کی جانب سفر کر رہا ہے اور جمعہ تک اسرائیلی بندرگاہ پر پہنچے گا۔امریکی حکام کا کہنا ہے کہ امریکا اپنے 12 ایف 22 لڑاکا طیارے بھی اسرائیل بھیج چکا ہے، امریکا نے پہلی بار اسرائیل میں اپنے لڑاکا طیارے تعینات کیے ہیں۔

ٹرمپ انتظامیہ اور پنٹاگون نے امریکی لڑاکا طیاروں کی اسرائیل میں تعیناتی کی باقاعدہ تصدیق نہیں کی، صدر ٹرمپ نے 19 فروری کو ایران کو معاہدہ کرنے کے لیے 10 سے 15 روز دیے تھے۔