آپریشن غضب للحق جاری، افغان صوبے ننگرہار میں خوگانی بیس تباہ

Calender Icon منگل 3 مارچ 2026

آپریشن غضب للحق کے تحت افغان طالبان اور فتنہ الخوارج کے خلاف افواجِ پاکستان کی زمینی اور فضائی تابڑ توڑ کارروائیاں جاری ہیں۔

ذرائع کے مطابق پاک افواج نے افغانستان کے صوبہ ننگرہار میں کارروائی کرتے ہوئے خوگانی بیس کو تباہ کر دیا۔

سیکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ فتنہ الخوارج اور افغان طالبان کو مختلف محاذوں پر پسپائی کا سامنا ہے، آپریشن اپنے مقاصد کے حصول تک جاری رہے گا۔

سیکیورٹی ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ آپریشن غضب للحق کے تحت کارروائیاں طے شدہ اہداف کے مکمل حصول تک جاری رہیں گی۔