ایران سے آج مزید 100 پاکستانی تفتان پہنچ گئے

Calender Icon جمعرات 5 مارچ 2026

ایران سے آج مزید 100 پاکستانی شہری تفتان پہنچ گئے۔

اسسٹنٹ کمشنر تفتان نعیم قاسم نے کہا ہے کہ ایران سے پاکستانیوں کی وطن واپسی کا سلسلہ جاری ہے۔

انہوں نے بتایا ہے کہ تفتان پہنچنے والوں میں 65 طلباء اور 35 زائرین شامل ہیں۔

نعیم قاسم نے یہ بھی بتایا ہے کہ تفتان پہنچنے والے افراد کو کوئٹہ کے لیے روانہ کیا جائے گا۔