ملک کے بین الاقوامی ایئرپورٹس سے آج یو اے ای بحرین کویت، قطر سمیت دیگر مشرق وسطی کی 122 پروازیں منسوخ ہوئیں۔
تفصیلات کے مطابق کراچی ایئرپورٹ سے دبئی، ابو ظہبی قطر، شارجہ، کویت بحرین کی 38 پروازیں، اسلام آباد ایئر پورٹ سے دبئی ابو ظہبی دوحہ بحرین کویت شارجہ سمیت دیگر ایرپورٹس کی 30 پروازیں اور لاہور ایرپورٹ پر دبئی ابو ظہبی قطر کویت بحرین کی 20 پروازیں منسوخ ہوئیں۔
پشاور ایئرپورٹ سے دبئی شارجہ قطر ابو ظہبی کی 10 فلائٹس، ملتان ایرپورٹ سے دبئی شارجہ راس الخیمہ بحرین دوحہ کویت کی 10 پروازیں اور سیالکوٹ ایرپورٹ سے دبئی سیالکوٹ کی 10 پروازیں منسوخ ہوئیں۔
فیصل آباد ایئرپورٹ سے دبئی شارجہ جدہ کی 4 مشرق وسطیٰ کی پروازیں ہوئیں۔ پروازوں میں ایمریٹس اتحاد ایئر عربیہ پی آئی اے ایئر بلو فلائی دبئی قطر ایر سمیت دیگر ملکی اور غیرملکی ایئرلائنز شامل ہیں۔
پاکستان سے 8 دن کے دوران مشرق وسطیٰ ملکوں کی منسوخ پروازوں کی تعداد 936 ہوگئی۔ 28 فروری سے یو اے ای، قطر، بحرین، کویت، ایران کی فضائی حدود بند ہونے سے ائرلائنز کی پروازیں منسوخ ہورہی ہیں۔
دوسری جانب کراچی اور لاہور ائیرپورٹس پر گذشتہ تین روز کے دوران امارات ائیر اور فلائی دبئی کی 4 ریلیف پروازیں اترچکی ہیں۔ ان پروازوں کے ذریعے متحدہ عرب امارات میں محصور پاکستانیوِں کو وطن واپس پہنچایاگیا۔
لاہور علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ سے عرب امارات دوحہ انستبول کی 27 پروازیں منسوخ ہوئیں۔ ملتان ائیرپورٹ سے 8 اور فیصل آباد ائیرپورٹ سے 7 سیالکوٹ ائیرپورٹ سے 6 پروازیں منسوخ ہوئیں۔












ہفتہ 7 مارچ 2026 