کراچی میں دودھ کی فی لیٹر قیمت 320 روپے کی جائے، ڈیری فارمرز

Calender Icon اتوار 8 مارچ 2026

شہر میں دودھ کی قیمت بڑھانے سے متعلق ڈیری فارمرز ایسوسی ایشن نے کمشنر کو خط لکھ دیا۔

کمشنر کے نام خط میں کہا گیا ہے کہ کراچی میں دودھ کی فی لیٹر قیمت 320 روپے کی جائے۔

ڈیری فارمرز کا کہنا ہے کہ 70 روپے فی لیٹر نقصان برداشت سے باہر ہوگیا ہے۔

علاوہ ازیں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ہوش ربا اضافے کے ساتھ ہی ٹرانسپورٹرز اور پاکستان ریلوے نے بھی اپنے کرایوں میں فوری اضافہ کردیا۔