پاک افغان سرحد چمن سیکٹر پر فتنہ الخوارج کی دراندازی کی کوشش پاک فوج نے ناکام بنا دی

Calender Icon اتوار 8 مارچ 2026

چمن (نیوز ڈیسک) پاک افغان سرحد کے چمن سیکٹر میں دہشتگردوں کی دراندازی کی کوشش کو ناکام بنا دیا گیا۔ سیکیورٹی ذرائع کے مطابق پاک فوج نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے سرحدی باڑ کو نقصان پہنچانے کی کوشش کرنے والے دہشتگردوں کو مؤثر جواب دیا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ سرحدی علاقے میں 3 سے 4 دہشتگردوں پر مشتمل گروہ نے دراندازی کی کوشش کی اور سرحدی باڑ کاٹنے کی کوشش کی، تاہم وہاں تعینات پاک فوج کے جوانوں نے فوری کارروائی کرتے ہوئے انہیں نشانہ بنایا۔

فائرنگ کے تبادلے کے دوران ایک دہشتگرد ہلاک ہوگیا جبکہ اس کے دیگر ساتھی زخمی حالت میں فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔

سیکیورٹی ذرائع کے مطابق کارروائی کے بعد دہشتگردوں کے قبضے سے 4 سے 5 تیار شدہ دیسی ساختہ بم (آئی ای ڈیز) اور باڑ کاٹنے کا سامان بھی برآمد ہوا ہے۔

ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ پاک فوج سرحدی باڑ کی حفاظت اور دراندازی روکنے کے لیے مسلسل کارروائیاں جاری رکھے ہوئے ہے اور بروقت اور مؤثر اقدامات کے باعث دہشتگردوں کا منصوبہ ناکام بنا دیا گیا۔