وزیراعظم محمد شہباز شریف کا سیکیورٹی فورسز کو دہشت گردوں کے خلاف کامیابی پر خراج تحسین

Calender Icon اتوار 8 مارچ 2026

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) محمد شہباز شریف نے خیبر پختونخوا کے مختلف علاقوں میں بھارتی حمایت یافتہ فتنتہ الھندوستان سے تعلق رکھنے والے 13 دہشت گردوں کے خاتمے پر سیکیورٹی فورسز کو خراج تحسین پیش کیا ہے۔

وزیراعظم نے کہا کہ سیکیورٹی فورسز ایک منظم اور جامع منصوبہ بندی کے تحت دہشت گردوں کے خلاف بڑی کامیابیاں حاصل کر رہی ہیں اور ملک کے دفاع میں ان کی قربانیاں قابلِ ستائش ہیں۔

انہوں نے زور دیا کہ دہشت گردی کے اس جنگ میں پوری قوم افواج پاکستان کے ساتھ متحد ہے اور ملک سے دہشت گردی کے مکمل خاتمے تک عوام اور افواج پر امن نہیں بیٹھیں گے۔

وزیراعظم نے عوام سے اپیل کی کہ وہ بھی ملک کی سلامتی اور استحکام کے لیے افواج پاکستان کے ساتھ بھرپور تعاون جاری رکھیں۔