وسطی امریکی ملک ہنڈوراس میں معروف ٹک ٹاک اسٹار اور ٹی وی میزبان جینیفر نکول ریواس اپنے گھر میں مردہ حالت میں پائی گئیں۔
عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق 21 سالہ جینیفر ہنڈوراس کے دارالحکومت ٹیگوسی گالپا کے ایک پُرتعیش علاقے میں رہتی تھیں۔
جینیفر نکول نہ صرف ایک سوشل میڈیا اسٹار تھیں بلکہ وہ سی ایچ ٹی وی چینل پر بطور میزبان بھی جلوہ گر ہوئیں۔
اپنی موت سے محض ایک دن قبل جینیفر نے انسٹاگرام پر ایک تصویر شیئر کی تھی جس میں وہ “پکل بال کورٹ” میں کھیل کی تیاری کرتی نظر آئیں۔
ان کی اچانک موت نے مداحوں اور ساتھی تخلیق کاروں کو شدید صدمے سے دوچار کر دیا۔ کئی مداحوں نے سوشل میڈیا پر تعزیتی پیغامات بھیجے۔
مقامی میڈیا نے اطلاع دی ہے کہ جینیفر نکول مرگی کے مرض میں مبتلا تھیں اور باقاعدگی سے ادویات لے رہی تھیں۔
پولیس نے ابتدائی تحقیقات میں موت کو طبعی قرار دیا اور امکان ظاہر کیا کہ یہ واقعہ مرگی کے دورے کے باعث پیش آیا۔