بنگلادیش نے دوسرے ٹی ٹوئنٹی میچ میں بھی افغانستان کو شکست دے کر تین میچز کی سیریز میں 0-2 کی فیصلہ کن برتری حاصل کرلی۔
شارجہ میں کھیلے گئے میچ میں بنگلادیش نے ٹاس جیت کر افغانستان کو پہلے بیٹنگ کرنے کی دعوت دی تو افغان ٹیم مقررہ 20 اوورز میں پانچ وکٹوں کے نقصان پر 147 رنز بناسکی۔
ابراہیم زادران 38 اور رحمان اللہ گُرباز 30 رنز بناکر نمایاں رہے۔
بنگلادیش کی جانب سے نسوم احمد اور رشاد حسین نے دو، دو جبکہ شورفل الالسلام نے ایک وکٹ حاصل کی۔
جواب میں بنگلادیش نے 148 رنز کا ہدف آخری اوور کی پہلی گیند پر آٹھ وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرلیا۔
شمیم حسین 33، ذاکر علی 32 اور نورالحسن ناقابل شکست 31 رنز بناکر نمایاں رہے۔
Series SECURED – Nurul Hasan takes Bangladesh past the finish line in a thriller!#AFGvBAN scorecard: https://t.co/ZhAt7Ed5e5 pic.twitter.com/AmuDCHW0FD
— ESPNcricinfo (@ESPNcricinfo) October 3, 2025
افغانستان کی جانب سے عظمت اللہ عمرزئی نے چار، راشد خان نے دو جبکہ مجیب الرحمان اور نور احمد نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔
یاد رہے کہ بنگلادیش نے پہلے ٹی ٹوئنٹی میں افغانستان کو چار وکٹوں سے شکست دی تھی۔
سیریز کا آخری ٹی ٹوئنٹی میچ اتوار کو کھیلا جائے گا۔