صدرپی ایف ایف سید محسن گیلانی فیفا یوتھ بوائز کمپٹیشنز کمیٹی کے رکن مقرر

Calender Icon ہفتہ 4 اکتوبر 2025

فیفا کونسل نے پاکستان فٹبال فیڈریشن کے صدر سید محسن گیلانی کو فیفا یوتھ بوائز کمپٹیشنز کمیٹی کا رکن مقرر کردیا۔ کمیٹی کی سربراہی فیفا کونسل کے رکن ماتھورین ڈی چاکس کریں گے۔

فیفا کی اہم ترین کمیٹی کا مقصد دنیا بھر میں نوجوان کھلاڑیوں کے ٹورنامنٹس کی منصوبہ بندی، ترقی اور انعقاد کے ذریعے مستقبل کے فٹبالرز کی رہنمائی کرنا ہے۔

صدر سید محسن گیلانی کی اس نمایاں کمیٹی میں شمولیت اہم ہے۔ کمیٹی نوجوان قومی کھلاڑیوں کی ترقی اور بین الاقوامی تعاون کے عزم کو اجاگر کرنے میں معاون ثابت ہوگی۔