اسلام آبادہائیکورٹ کے جسٹس اعظم خان کوعہدے سے ہٹانے کیلئے درخواست دائر

Calender Icon منگل 16 ستمبر 2025

اسلام آبادہائیکورٹ کے جسٹس اعظم خان کوعہدے سے ہٹانے کیلئے درخواست دائر کر دی گئی جس میں استدعا کی گئی ہے کہ جسٹس اعظم خان کی اسلام آباد جوڈیشل سروس میں مستقلی اور ترقی غیرقانونی ہے ، جسٹس اعظم خان کو جوڈیشل کام کرنے سے روکا جائے۔ اسلام آبادہائیکورٹ میں دائرکردہ درخواست میں موقف اختیار کیا گیا کہ جسٹس اعظم خان کو ڈیپوٹیشن پراسلام آباد جوڈیشل سروس میں ٹرانسفر کیا گیا،اسلام آباد جوڈیشل سروس رولز کے تحت پہلے سے کام کرنے والے ججز کو مستقل کیا جا سکتا تھا،ڈیپوٹیشن پر بعدمیں ٹرانسفرہونے والے ججز کو مستقل نہیں کیا جا سکتا ،،درخواست گزار نے کہا کہ جسٹس اعظم خان اسلام آباد جوڈیشل سروس میں مستقلی اور ترقی کے اہل نہیں ہیں،انہیں اسلام آباد ہائیکورٹ کا جج بھی نہیں بنایا جا سکتا۔