آپریشن غضب للحق کے تحت پاک افواج کی افغان طالبان اور فتنہ الخوارج کے خلاف زمینی اور فضائی مؤثر کارروائیاں جاری ہیں۔
سیکیورٹی ذرائع کے مطابق افواجِ پاکستان نے پکتیکا میں شاہین بیس کے ایمیونیشن ڈپوز کو تباہ کر دیا، بارڈر پر افغان طالبان اور فتنہ الخوارج کے ٹھکانوں اور فوجی تنصیبات کو نشانہ بنایا جا رہا ہے۔
سیکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ پاک فوج نے شوال اور جنوبی وزیرستان سے ملحقہ افغان طالبان کی پوسٹ کو بھی نشانہ بنایا اور انہیں دھماکا خیز مواد سے تباہ کر دیا۔
سیکیورٹی ذرائع نے بتایا ہے کہ پاک فوج کی کارروائی کے نتیجے میں افغان طالبان اور فتنہ الخوارج فرار ہو گئے۔
آپریشن غضب للحق تاحال جاری ہے اور اپنے اہداف حاصل ہونے تک جاری رہے گا۔












پیر 9 مارچ 2026 