کوئٹہ(نیوز ڈیسک) خضدار کے علاقے کرخ سے ورلڈ بینک کے پراجیکٹ کے 11 افسر اور مزدور بازیاب ہو نے کی پولیس ذرائع نے تصدیق کردی۔
پولیس ذرائع کے مطابق تمام 11 افراد کو 22 اکتوبر کو ضلع خضدار کے علاقے کرخ سے اغوا کیا گیا تھا، مغوی افراد علاقے میں ورلڈ بینک کے تعاون سے واٹر چینلز کے ایک پراجیکٹ پر کام کر رہے تھے۔
مغویوں میں نجی کمپنی کے پراجیکٹ مینیجر بھی شامل تھے جبکہ اغوا شدہ 6 مزدوروں کا تعلق سندھ سے تھا۔
پولیس کے مطابق تمام مغوی افراد گزشتہ شب بازیاب ہوئے اور خضدار پولیس نے اس کی تصدیق کر دی ہے۔












منگل 10 مارچ 2026 