کراچی (نیوزڈیسک) اینٹی نارکوٹکس فورس (اے این ایف) نے ملک کے مختلف شہروں میں 7 کارروائیوں کے دوران 36 اعشاریہ 36 کلوگرام منشیات برآمد کرکے خاتون سمیت 6 ملزمان کو گرفتار کرلیا۔
2 ترجمان اے این ایف کے مطابق کارروائیاں کراچی، راولپنڈی، لاہور، ڈی جی خان اور کوئٹہ میں کی گئیں، ان کارروائیوں کے دوران 32 کلو 225 گرام چرس اور کلوگرام آئس برآمد کی گئی۔
ایک کارروائی کے دوران 1.9 کلوگرام وزنی 2650 ممنوعہ گولیاں اور 10 گرام ویڈ بھی برآمد کی گئی۔
ترجمان کے مطابق گرفتار ملزمان نے دورانِ تفتیش تعلیمی اداروں کے طلبہ کو منشیات فروخت کرنے کا اعتراف بھی کیا ہے۔
اے این ایف کا کہنا ہے کہ ملزمان کے خلاف انسداد منشیات ایکٹ 1997 کے تحت مقدمات درج کر کے مزید تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔












بدھ 11 مارچ 2026 