وزیرِ اعظم کی اپنے بڑے بھائی، سابق وزیرِ اعظم اور صدر مسلم لیگ ن میاں محمد نواز شریف سے اہم ملاقات

Calender Icon ہفتہ 4 اکتوبر 2025

لاہور: وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف نے اپنے بڑے بھائی، سابق وزیرِ اعظم اور صدر مسلم لیگ ن میاں محمد نواز شریف سے ملاقات کی۔ اس ملاقات کے دوران وزیرِ اعظم نے صدر مسلم لیگ ن کو اپنے حالیہ بیرون ملک دوروں کے حوالے سے تفصیلی طور پر آگاہ کیا۔

وزیرِ اعظم نے میاں محمد نواز شریف کو آزاد کشمیر کی حالیہ صورتحال اور اس سلسلے میں ہونے والے کامیاب مذاکرات پر بھی جامع بریفنگ دی۔ ملاقات میں ملکی و علاقائی امور پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔

دوسری جانب، کل وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف ملائیشین وزیرِ اعظم انور ابراہیم کی دعوت پر ملائیشیا کے دو روزہ سرکاری دورے پر روانہ ہوں گے۔ ملائیشین وزیرِ اعظم نے میاں محمد نواز شریف کو بھی دورہء ملائیشیا کی دعوت دی تھی، تاہم میاں نواز شریف نے ان کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ وہ کسی مناسب وقت پر یہ دورہ کریں گے۔