آبنائے ہرمز کی بندش، پاکستان نے بحیرہِ احمر کے راستے تیل لینا شروع کر دیا

Calender Icon بدھ 11 مارچ 2026

آبنائے ہرمز کی بندش کے باعث پاکستان نے بحیرہِ احمر کے راستے تیل لینا شروع کر دیا۔

پی این ایس سی کا جہاز لاہور سعودی عرب کی ینبع پورٹ پہنچ گیا۔

ذرائع کے مطابق جہاز پاکستان کے لیے 73 ہزار ٹن خام تیل کے ساتھ کل کراچی کے لیے روانہ ہو گا۔

شپنگ ذرائع نے بتایا ہے کہ پی این ایس سی کا ایک اور جہاز شالیمار وار زون سے تیل لادنے میں کامیاب ہو گیا جو فجیرا سے تیل لادنے کے بعد کراچی روانہ ہو گیا۔

شپنگ ذرائع نے یہ بھی بتایا ہے کہ ہرمز کی بندش کے سبب پی این ایس سی کے 2 جہاز کراچی اور چارٹر پی الیکی پھنس گئے۔