ممبئی (نیوز ڈیسک) معروف فلم ہدایت کار پریادرشن نے اداکار راجپال یادو سے متعلق اپنے حالیہ بیان کی وضاحت کرتے ہوئے کہا ہے کہ ان کا مقصد اداکار کی رسمی تعلیم پر سوال اٹھانا نہیں تھا بلکہ وہ ان کی سادہ اور معصوم طبیعت کی طرف اشارہ کر رہے تھے۔
پریادرشن نے وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ ان کے بیان کو غلط سمجھا گیا۔ ان کے مطابق تعلیم صرف کتابوں سے حاصل نہیں ہوتی بلکہ زندگی کے تجربات اور حالات سے سیکھنے کا عمل بھی تعلیم ہی کا حصہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ ان کی مراد دراصل دنیا داری اور عملی سمجھ بوجھ سے تھی۔
ہدایت کار کا کہنا تھا کہ بعض اوقات دیہی علاقوں سے تعلق رکھنے والے لوگ نہایت سادہ اور بھروسہ کرنے والے ہوتے ہیں۔ ان کے مطابق ایسے افراد ہر ایک پر آسانی سے اعتماد کر لیتے ہیں اور اسی سادگی کو انہوں نے اپنے بیان میں بیان کیا تھا۔
اس سے قبل راجپال یادو نے اس بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہا تھا کہ یہ تاثر درست نہیں اور وہ اچھی تعلیم رکھتے ہیں۔
پریادرشن نے مزید کہا کہ ان کا مقصد ہرگز اداکار کی دل آزاری کرنا نہیں تھا بلکہ وہ صرف ان کی معصوم اور صاف دل شخصیت کا ذکر کر رہے تھے۔
واضح رہے کہ دونوں فنکار ماضی میں کئی کامیاب مزاحیہ فلموں میں ایک ساتھ کام کر چکے ہیں جن میں بھاگم بھاگ، بھول بھلیاں اور ملا مال ویکلی شامل ہیں۔












بدھ 11 مارچ 2026 