کراچی (نیوز ڈیسک) نیو کراچی انڈسٹریل ایریا میں مدعی کا جھوٹا ڈرامہ بے نقاب ہونے پر 25 لاکھ روپے کی ڈکیتی کا ڈراپ سین ہوگیا۔
ایس ایس پی سینٹرل کے مطابق مدعی نے سیٹھ اور خالو کو رقم ادا کرنے کیلئے ڈکیتی کا جھوٹا ڈرامہ رچایا، مدعی سعد حسن نے اطلاع دی تھی کہ 4 ملزمان 25 لاکھ روپے نقدی چھین کر فرار ہوگئے ہیں۔
مدعی نے اپنی موٹر سائیکل گرا کر جھوٹی واردات کا تاثر دینے کی کوشش کی، تحقیقات میں مدعی نے ڈکیتی کے جھوٹے ڈرامے کا اعتراف کر لیا۔












جمعہ 13 مارچ 2026 