نیشنل پریس کلب انتخابات،پاکستان جرنلسٹس فورم سعودی عرب کی جانب سے کامیاب امیدواروں کومبارکباد

Calender Icon ہفتہ 14 مارچ 2026

جدہ ( نمائندہ خصوصی ) پاکستان جرنلسٹس فورم سعودی عرب کے چیئرمین امیر محمد خان اور ایپنک کراچی کے سابق جنرل سیکریٹری نے نیشنل پریس کلب اسلام آباد کے انتخابات میں ڈیموکریٹ پینل کے اکثر امیدوار بشمول صدر کو دلی مبارکباد پیش کی ہے اور ساتھ ہی جنرلسٹ پینل کی جانب سے اپنی شکست کو تسلیم کرتے ہوئے کامیاب ہونے والے امیدواروں کو مبارکباد دینے پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے ہویے کہا ہے کہ پاکستان کے صحافی جمہوری روایات کے پاسدار ہیں یہ صحافیوں کے اتحاد کا مظہر ہے یہ روایات پاکستان کے ہر شعبہ کو اپنانا چاہئے تاکہ ملک میں ہر سطح پر اتحاد قائم ہو امیر محمد خان حاجی نواز رضاءُ کو مبارکباد پیش کی کہ انہوں نے صحافیوں کو متحد کیا اور کئ سالوں کے بعد انکے منتخب کردہ عہدیداروں نے کامیابی حاصل کی انہون نے کہا کہ 1978 کے بعد صحافیوں میں یہ اتحاد نظر آیا امید ہے صحافت کے میدان میں صحافی تنظیمیں بھی اتحاد پیدا کرینگی اور ملک میں جمہوری روایات کو فروغ دینے میں اپنا کردار ادا کرینگی،