انڈونیشیا: بورڈنگ اسکول کی عمارت گرنے سے جاں بحق طلباء کی تعداد 37 ہوگئی

Calender Icon اتوار 5 اکتوبر 2025

انڈونیشیا میں بورڈنگ اسکول کی عمارت گرنے کے واقعے میں جاں بحق طلباء کی تعداد 36 ہوگئی۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق مشرقی جاوا میں 29 ستمبر کو بورڈنگ اسکول کی عمارت گری تھی جس کے بعد شروع ہونے والا سرچ آپریشن اب بھی جاری ہے۔

انڈونیشین حکام نے بتایا ہے کہ ملبے کو ہٹانے کے لیے کرینوں کا استعمال کیا جارہا ہے۔

حکام نے مزید بتایا کہ 27 طلبہ تاحال لاپتہ ہیں۔

ملبے تلے دبے بیشتر بچے ساتویں سے گیارہویں جماعت کے طالبعلم تھے۔