انیل کپور نے ہلکی داڑھی، مونچھ کے پیچھے چھپا راز بتا دیا

Calender Icon ہفتہ 14 مارچ 2026

بالی ووڈ کے لیجنڈ اداکار انیل کپور نے اپنی ہلکی داڑھی اور مونچھ کے مشہور انداز کے پیچھے چھپا راز بتا دیا۔

69 سالہ بھارتی اداکار نے 40 سال سے زائد عرصہ فلم نگری کو دیا اور کئی 100 فلموں میں اداکاری کے جوہر دکھائے ہیں، انہوں نے بطور فلمساز بھی 100 سے زائد پروجیکٹ مکمل کیے ہیں۔

انہوں نے میڈیا تقریب میں اپنے کیرئیر کے ابتدائی دور کی مشکلات اور اُس سے جڑے دلچسپ واقعات بیان کیے۔

انیل کپور نے کہا کہ ابتداء میں جب میں فلمسازوں کے ساتھ کام کی تلاش میں جاتا تو اُن میں سے اکثر مجھے کم عمر سمجھتے تھے، تو میں نے اپنی عمر زیادہ دکھانے کےلیے جان بوجھ کر ہلکی داڑھی رکھنا شروع کردی۔

اداکارہ نے مزید کہا کہ یہ وہی وقت تھا جب فلم انڈسٹری کے بیشتر بڑے اداکاروں جیسے دھرمیندر، امیتابھ بچن اور ونود کھنہ کا انداز ہلکی داڑھی والا ہی تھا، یہ اسٹائل مشہور بھی تھا۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ اس کے کچھ عرصہ بعد میری مونچھ بڑا مسئلہ بن گئی تھی، فلم انڈسٹری میں یہ خیال عام تھا کہ بڑی مونچھ والا اداکار ہیرو نہیں بن سکتا، بعد میں یہی انداز میری پہچان بن گیا۔

انیل کپور کی حالیہ فلم صوبیدار ہے، جس کی ہدایتکاری کے فرائض سریش تریونی نے ادا کیے ہیں، جو ڈیجیٹل پلیٹ پر دستیاب ہے۔