لودھراں (نیوز ڈیسک) وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطاء اللہ تارڑ نے وزیر مملکت برائے بجلی و عوامی امور عبدالرحمان کانجو کی والدہ کے انتقال پر تعزیت کے لیے ان کی رہائش گاہ لودھراں کا دورہ کیا۔
وفاقی وزیر اطلاعات نے مرحومہ کے اہل خانہ سے دلی تعزیت اور ہمدردی کا اظہار کیا اور مرحومہ کے ایصالِ ثواب کے لیے فاتحہ خوانی بھی کی۔
اس موقع پر عطاء اللہ تارڑ نے کہا کہ والدہ کا انتقال ایک بڑا سانحہ ہوتا ہے اور وہ اس مشکل گھڑی میں عبدالرحمان کانجو اور ان کے خاندان کے دکھ میں برابر کے شریک ہیں۔
انہوں نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحومہ کو اپنے جوارِ رحمت میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے اور لواحقین کو صبرِ جمیل عطا کرے۔
اس موقع پر وزیر اعظم کے ذرائع ابلاغ رابطہ کار بدر شہباز وڑائچ بھی وفاقی وزیر اطلاعات کے ہمراہ موجود تھے۔












اتوار 15 مارچ 2026 