کامران خان ٹیسوری کی نیشنل پریس کلب کے نومنتخب عہدیداران کو مبارکباد

Calender Icon اتوار 15 مارچ 2026

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) سابق گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے نیشنل پریس کلب اسلام آباد کے انتخابات میں کامیاب ہونے والے نومنتخب عہدیداران کو مبارکباد پیش کی ہے۔

کامران خان ٹیسوری نے نیشنل پریس کلب کے نومنتخب صدر عبدالرزاق سیال اور سیکرٹری ڈاکٹر فرقان راؤ کو کامیابی پر مبارکباد دیتے ہوئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

انہوں نے فنانس سیکرٹری عابد عباسی اور سینئر نائب صدر منتخب ہونے والے احتشام الحق کو بھی مبارکباد دی۔

سابق گورنر سندھ نے نائب صدور کے عہدوں پر منتخب ہونے والی سحر قریشی، عثمان خان اور بشیر چوہدری کو بھی کامیابی پر مبارکباد پیش کی۔

انہوں نے مزید کہا کہ سینئر جوائنٹ سیکرٹری شیراز گردیزی جبکہ شکیلہ جلیل، عون شیرازی اور جاوید بھاگٹ کو بھی انتخابی کامیابی پر مبارکباد دی جاتی ہے۔

کامران خان ٹیسوری نے امید ظاہر کی کہ نومنتخب عہدیداران آزادیٔ صحافت کے فروغ اور صحافیوں کو درپیش مسائل کے حل کے لیے اپنا مؤثر کردار ادا کرتے رہیں گے۔