ڈی آئی خان: کلاچی میں دفعہ 144 کے تحت کرفیو نافذ

Calender Icon پیر 16 مارچ 2026

ڈی آئی خان (نیوز ڈیسک) صوبہ خیبرپختونخوا کے شہر ڈیرہ اسماعیل خان کی ایک تحصیل میں دفعہ 144 کے تحت صبح 6 سے شام 6 بجے تک کرفیو نافذ کر دیا گیا۔
نوٹیفکیشن کے مطابق کرفیو ڈی آئی خان کی تحصیل کلاچی میں نافذ کیا گیا ہے۔

کرفیو کے دوران گاڑیوں اور موٹر سائیکل کی آمدورفت پر پابندی جبکہ پوٹہ اور ہتھالہ بازار بند رہیں گے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق کرفیو کے دوران نقل و حرکت اجازت سے مشروط ہوگی جبکہ کاغذات ساتھ رکھنے کی ہدایت بھی کی گئی ہے۔