سابق سینئر افسر، ادیب، صحافی اور دانشور مفتی جمیل الدین احمد انتقال کر گئے

Calender Icon پیر 16 مارچ 2026

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) انفارمیشن گروپ کے سابق سینئر افسر، ادیب، صحافی اور دانشور مفتی جمیل الدین احمد اسلام آباد میں انتقال کر گئے۔
مرحوم مفتی جمیل الدین احمد نے سابق وزیراعظم شہید ذوالفقار علی بھٹو کے پریس سیکرٹری کے طور پر بھی خدمات انجام دیں ۔
مفتی جمیل الدین احمد درس وتدریس کے شعبے سے بھی وابستہ رہے
ان کی نمازِ جنازہ 17 مارچ بروز منگل دن 11 بجے H-8 قبرستان اسلام آباد میں ادا کی جائے گی

وفاقی وزیر اطلاعات ونشریات عطاء اللہ تارڑ کا مفتی جمیل الدین احمد کے انتقال پر اظہار افسوس

مفتی جمیل الدین احمد نے اپنی پیشہ وارانہ قابلیت اور صلاحیتوں سے مقام حاصل کیا: وزیر اطلاعات عطاء اللہ تارڑ

وفاقی سیکرٹری اطلاعات ونشریات اشفاق احمد خلیل کا مفتی جمیل الدین احمد کے انتقال پر اظہار تعزیت

مفتی جمیل الدین احمد ہمہ جہت شخصیت کے مالک تھے۔ وفاقی سیکرٹری اطلاعات ونشریات اشفاق خلیل

وفاقی وزیر اطلاعات عطاء اللہ تارڑ اور وفاقی
سیکرٹری اطلاعات ونشریات اشفاق خلیل کی مرحوم کی مغفرت اور لواحقین کےلئے صبر جمیل کی دعا