نجی ٹی وی کی رمضان ٹرانسمیشن ’پیارا رمضان‘ کی میزبان واداکارہ جویریہ سعود نے پروگرام کے خلاف پروپیگنڈا کرنے والوں کو کرارا جواب دے دیا۔
جویریہ سعود ایک اداکارہ، رائٹر اور میزبان ہیں، وہ گزشتہ کئی سالوں کی طرح امسال بھی ایکسپریس ٹی وی کی رمضان ٹرانسمیشن کی میزبانی کر رہی ہیں۔
جویریہ سعود کا پروگرام ’پیارا رمضان‘ اس ماہ کے دوران سب سے زیادہ وائرل پروگرامز میں شامل رہا اور خاص طور پر پروگرام میں شامل مولانا آزاد جمیل کے ساتھ عجیب وغریب فون کالز سوشل میڈیا پر خاصی بحث کا موضوع بنی ہوئی ہیں۔.
حال ہی میں جویریہ سعود نے سوشل میڈیا پر جاری بحث پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ انہیں تنقید کی کوئی پروا نہیں کیونکہ ان کی ٹیم نے بہت سے لوگوں کی مدد کی ہے اور وہ اچھا کام کر رہے ہیں۔
اداکارہ اب بھی مولانا آزاد جمیل کے ساتھ اپنے سیشن کے دوران عجیب و غریب فون کالز لیتے ہوئے نظر آتی ہیں۔

دونوں ایسے مسائل پر گفتگو کرتے ہیں جنہیں کئی لوگ غیر سنجیدہ یا غیر ضروری قرار دیتے ہیں، اور یہی کلپس سوشل میڈیا پر وائرل ہو جاتے ہیں اور صارفین ان پر منفی تبصرے کررہوے ہوتے ہیں۔
وائرل کالز میں ایک لڑکے نے مولانا آزاد جمیل سے اپنی گرل فرینڈ کے لیے تحفہ خریدنے کے بارے میں مشورہ مانگا۔
اسی طرح ایک اور شخص نے اپنی پھوپھو کو مردانہ قرار دیتے ہوئے سوال کیا۔ اس طرح کی عجیب کالز کا سلسلہ جویریہ سعود کی ٹرانسمیشن میں مسلسل جاری ہے۔
انٹرنیٹ صارفین ان کالز کو اسٹیجڈ یا اسکرپٹڈ قرار دے رہے ہیں اور اس پر سخت تنقید کر رہے ہیں۔ ایک صارف نے لکھا، “یہ سب اسکرپٹڈ کالز ہیں۔
ایک اور صارف نے کہا کہ یہ سب ٹی آر پی اور ریٹنگز کے لیے کیا جا رہا ہے۔












پیر 16 مارچ 2026 