رحیم یار خان: دکان کی چھت گرنے سے 8 خواتین جاں بحق

Calender Icon پیر 16 مارچ 2026

رحیم یار خان میں چک 125 پی میں دکان کی چھت گرنے سے 8 خواتین جاں بحق ہوگئیں۔

ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر(ڈی پی او) کا کہنا ہے کہ خواتین بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کی رقم لینے آئی تھیں۔

شیخ زید اسپتال کے پرنسپل ڈاکٹر سلیم کے مطابق 30 سے زائد خواتین کو اسپتال لایا گیا ہے۔

دوسری جانب ضلعی انتظامیہ کی جانب سے ہنگامی کارروائی کرتے ہوئے ڈاکٹرز اور طبی عملہ کو طلب کر لیا گیا ہے۔