ایران سے ہزاروں پاکستانی گوادر اور چاغی کے راستے پاکستان پہنچ گئے

Calender Icon منگل 17 مارچ 2026

کوئٹہ (نیوز ڈیسک) مشرق وسطیٰ میں جنگ کے باعث ایران سے ہزاروں پاکستانیوں کی وطن واپسی کا سلسلہ جاری ہے، ایران سے ہزاروں پاکستانی گوادر اور چاغی کے راستے وطن واپس پہنچ گئے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر اپنے پیغام میں وزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی نے کہا کہ ایران سے 28 فروری سے گزشتہ رات تک 5615 پاکستانی شہری گوادر اور چاغی کے راستے وطن واپس پہنچے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ 2117 ایرانی ڈرائیورز سمیت 431 دیگر غیر ملکی شہری بھی ایران سے پاکستان پہنچے۔

سرفراز بگٹی نے مزید کہا کہ ضلعی انتظامیہ نے گوادر اور چاغی آنے والے مسافروں کی بہترین انداز میں دیکھ بھال کی اور انہیں منزل تک پہنچانے میں سہولت فراہم کی، حکومت بلوچستان سرحدی کراسنگ پوائنٹس پر مسافروں کی سہولت، حفاظت اور آرام کیلئے مکمل طور پر مستعد ہے۔