اسلام آباد (نیوز ڈیسک) یومِ پاکستان کے موقع پر آزاد جموں و کشمیر کے شہریوں نے قوم کے نام خصوصی اور ولولہ انگیز پیغام دیتے ہوئے اپنے جذبات کا بھرپور اظہار کیا۔
شہریوں نے اپنے پیغام میں کہا کہ پاکستان کی تاریخ اس بات کی گواہ ہے کہ یہ قوم مشکلات سے امید اور اندھیروں سے اجالا نکالنے کی صلاحیت رکھتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ یومِ پاکستان ہمیں یاد دلاتا ہے کہ پاکستان صرف ماضی کی داستان نہیں بلکہ ایک روشن اور مستحکم مستقبل کا وعدہ بھی ہے۔
آزاد جموں و کشمیر کے عوام کے مطابق پاکستان محض ایک لفظ نہیں بلکہ قومی عزم، قربانی اور وفاداری کے تجدید عہد کا نام ہے۔
شہریوں نے قائداعظم محمد علی جناح کے فرمان “ایمان، اتحاد، تنظیم” پر عمل کرتے ہوئے ایک مضبوط، متحد اور ترقی یافتہ پاکستان کے لیے اپنی جدوجہد جاری رکھنے کے عزم کا اعادہ کیا۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان کی ترقی اور سالمیت کے لیے آزاد جموں و کشمیر کے عوام کی قربانیاں اور ان کا عزم پاکستان سے ان کی گہری جذباتی وابستگی کا واضح ثبوت ہے۔












بدھ 18 مارچ 2026 