اسلام آباد (نیوز ڈیسک) صدر مملکت آصف علی زرداری نے 23 مارچ 2026 کو یومِ پاکستان کے موقع پر ہونے والی پریڈ اور دیگر تقریبات منسوخ کرنے کی منظوری دے دی۔
حکومت نے کفایت شعاری اور توانائی کے تحفظ کے پیش نظر ان تقریبات کو نہ کرنے کی سفارش کی تھی، جسے صدر نے منظور کر لیا۔
صدر مملکت کا کہنا تھا کہ قومی وسائل کا ذمہ دارانہ اور محتاط استعمال ہر شہری کی مشترکہ ذمہ داری ہے۔
ادھر یومِ پاکستان کے حوالے سے اعزازات کی تقریب کو مؤخر کرتے ہوئے اب 28 اپریل 2026 کو منعقد کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔












بدھ 18 مارچ 2026 