محکمۂ موسمیات کی جانب سے کہا گیا ہے کہ کراچی میں آج تیز بارش کے 1 سے 2 اسپیل آسکتے ہیں، بادل اس وقت سمندر میں ہیں جو شہر کی جانب بڑھ سکتے ہیں۔
محکمۂ موسمیات کا کہنا ہے کہ شہر میں آج 50 ملی میٹر یا اس سے زائد بارش ہوسکتی ہے جبکہ تیز ہواؤں کے ساتھ گرج چمک بھی رہے گی۔
محکمۂ موسمیات نے کہا کہ ہواؤں کی رفتار کل کے مقابلے میں کم رہے گی، انتظامیہ کو تیز ہواؤں سے متعلق آگاہ کیا گیا تھا۔ شہر میں بل بورڈز گرنے کے واقعات بھی ہوئے ہیں۔
کراچی کے مختلف علاقوں میں وقفے وقفے سے بارش جاری ہے۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز کراچی میں ہونے والی بارش کے دوران مختلف حادثات میں جاں بحق افراد کی تعداد 19 ہوگئی ہے، چھت اور دیواریں گرنے سے 60 افراد زخمی ہوگئے جنہیں اسپتال منتقل کیا گیا ہے۔












جمعرات 19 مارچ 2026 