پاکستان سے مشرق وسطیٰ کے فلائیٹ آپریشن میں بہتری، 40 پروازیں منسوخ

Calender Icon جمعرات 19 مارچ 2026

پاکستان سے مشرق وسطیٰ کے فلائٹ آپریشن میں بہتری آنے لگی ہے، آج ملک بھر سے مشرق وسطیٰ کی 40 پروازیں منسوخ کردی گئیں۔

العین سے لاہور، اسلام آباد اور پشاور کے لیے 10 پروازوں کی آمد متوقع ہے، دوحہ سے کراچی، لاہور اور اسلام آباد کے لیے پروازیں بھی شیڈول کے مطابق ہیں۔

کراچی سے دوحہ، بحرین، ابوظبی اور دبئی کی 13 پروازیں منسوخ کئی گئیں، لاہور کی 8، اسلام آباد کی 7، پشاور کی 10 اور ملتان ایئرپورٹ سے مشرق وسطیٰ کی 2 پروازیں منسوخ کی گئیں۔