‎صدر آصف علی زرداری کی شنگھائی میں چیئرمین چیری ہولڈنگ ین تونگیو سے ملاقات

Calender Icon منگل 16 ستمبر 2025

شنگھائی میں صدر مملکت آصف علی زرداری نے چینی آٹو موبائل کمپنی چیری ہولڈنگ کے چیئرمین ین تونگیو سے ملاقات کی۔ اس موقع پر خاتون اول بی بی آصفہ بھٹو زرداری، چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری اور سینیٹر سلیم مانڈوی والا بھی موجود تھے۔ سندھ کے وزراء شرجیل انعام میمن اور ناصر حسین شاہ بھی ملاقات میں شریک ہوئے۔

صدر زرداری نے چیری آٹو کی پاکستان میں سرمایہ کاری اور توسیعی منصوبوں کا خیرمقدم کیا اور کہا کہ کمپنی کی جانب سے الیکٹرک بسوں اور لوکلائزیشن منصوبے نہ صرف خوش آئند ہیں بلکہ نوجوانوں کے لیے روزگار کے نئے مواقع بھی پیدا کریں گے۔ انہوں نے یقین دلایا کہ حکومت الیکٹرک اور نیو انرجی گاڑیوں کے لیے پالیسی سپورٹ فراہم کرے گی۔

صدر مملکت نے چیری آٹو کو پاکستان میں الیکٹرک بسوں، منی ٹرکس اور گرین انرجی کے شعبے میں مشترکہ منصوبوں میں شرکت کی دعوت دی۔ اس کے علاوہ انہوں نے پاکستانی کمپنیوں کے ساتھ مینوفیکچرنگ، معدنیات اور انرجی اسٹوریج کے شعبوں میں تعاون بڑھانے کی تجویز بھی پیش کی۔

ملاقات کے دوران چیری آٹو کے چیئرمین نے صدر زرداری کو کمپنی کی عالمی کامیابیوں اور جدید ٹیکنالوجی سے متعلق بریفنگ بھی دی۔