اسلام آباد (نیوز ڈیسک) وفاقی وزیر اطلاعات عطا اللہ تارڑ نے یومِ پاکستان کے موقع پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ آج پوری قوم بانیٔ پاکستان محمد علی جناح، مفکرِ پاکستان علامہ محمد اقبال اور دیگر بانیانِ پاکستان کی شکر گزار ہے جنہوں نے برصغیر کے مسلمانوں کے لیے ایک الگ مملکت کے خواب کو حقیقت میں بدلا۔
انہوں نے کہا کہ کلمۂ طیبہ کے نام پر قائم ہونے والی یہ مملکت انشاء اللہ تا قیامت قائم و دائم رہے گی۔ یومِ پاکستان کے موقع پر ہم اپنے شہداء اور ان تمام ہیروز کو بھی سلام پیش کرتے ہیں جنہوں نے وطنِ عزیز کے دفاع کے لیے اپنی زندگیاں وقف کر دیں۔
وفاقی وزیر اطلاعات نے اپنے پیغام میں معروف ملی نغمے کے اشعار بھی پیش کیے اور کہا کہ جب تک دنیا باقی ہے، ہم اس وطن کو آزاد اور خوشحال دیکھنا چاہتے ہیں۔
آخر میں انہوں نے پاکستان زندہ باد کا نعرہ دہراتے ہوئے قومی اتحاد اور یکجہتی کے عزم کا اظہار کیا۔
آج یوم پاکستان پر پوری قوم بانی پاکستان قائد اعظم محمد علی جناح، مفکر پاکستان علامہ محمد اقبال اور بانیان پاکستان کی شکر گزار ہے کہ جنہوں نے مسلمانان ہند کے لیے ایک الگ مملکت کے خواب کو حقیقت میں بدلا۔ کلمے کے نام پر قائم ہونے والی یہ مملکت انشاءاللہ تا قیامت قائم رہے گی۔ آج کے… pic.twitter.com/yH4myFh73L
— Attaullah Tarar (@TararAttaullah) March 23, 2026












پیر 23 مارچ 2026 