اسلام آباد (نیوز ڈیسک) پاکستان پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما سید خورشید احمد شاہ نے 23 مارچ کے موقع پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ یہ دن تحریکِ آزادی کے رہنماؤں کو خراجِ تحسین پیش کرنے کا دن ہے۔
انہوں نے کہا کہ یومِ پاکستان ہمیں اس عزم کی تجدید کا موقع دیتا ہے کہ ہم وطنِ عزیز کے لیے کسی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے۔ قائدِ اعظم محمد علی جناح کا خواب جمہوریت، امن، ترقی اور مساوات پر مبنی تھا اور اس خواب کی تعبیر کے لیے ہماری جدوجہد جاری رہے گی۔
خورشید احمد شاہ نے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی نے اپنے قیام کے بعد انسانی حقوق، جمہوریت کے قیام اور آئینی حقوق کے لیے نمایاں جدوجہد کی ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ آج کا دن اس عزم کا بھی اظہار ہے کہ ہم وطن کو درپیش چیلنجز کا مقابلہ باہمی اتفاق اور اتحاد کے ساتھ کریں گے۔












پیر 23 مارچ 2026 