گلوبل صمود فلوٹیلا کے مزید 29 ارکان اسرائیل سے ڈی پورٹ ہوکر اسپین کے دارالحکومت میڈرڈ پہنچ گئے۔
ایئرپورٹ پر انسانی حقوق کی تنظیمیوں نے کارکنوں کا شاندار استقبال کیا گیا،رہا ہونے والوں میں 21 ارکان کا تعلق اسپین سے ہے،رہا ہونیوالے کارکن نے صیہونی فوج پر بدسلوکی کا الزام لگادیا۔ اب تک گلوبل فلوٹیلا کے ساڑھے چارسو ارکان میں سے 170 کو ڈی پورٹ کیا جاچکا۔
امریکی سینیٹر کراس وان نےدیگر رضاکاروں کی بھی جلدرہائی کامطالبہ کرتے ہوئےکہا اسرائیل میں امریکی سفیرامدادی کارکنوں کی رہائی کیلئےاقدامات کریں،امریکی حکومت کی سب سےپہلی ذمہ داری شہریوں کی بیرون ملک حفاظت ہے،ٹرمپ انتظامیہ اسرائیل سے تمام گرفتار امریکی امدادی کارکنوں کی رہائی کا مطالبہ کرے۔