اسلا م آباد (نیوز ڈیسک)اسلام آباد ہائیکورٹ میں پی ایم ڈی سی کے سابق ڈائریکٹر جنرل کے خلاف غیر قانونی مالی فائدے کے کیس کی سماعت کے دوران جسٹس محسن اختر کیانی نے سخت ریمارکس دیے کہ “آپ مر جائیں گے تو آپ کی جائیداد بیچ کر پیسے واپس لے سکتے ہیں”۔
سماعت کے دوران سابق ڈائریکٹر جنرل نے کہا کہ وہ اب ریٹائرڈ ہو چکے ہیں اور ان کے پاس پیسے نہیں ہیں، جس پر جسٹس کیانی نے واضح کیا کہ “جب تک آپ زندہ ہیں، پیسے واپس کرنا آپ کی ذمہ داری ہے۔ آپ مر جائیں تو جائیداد بیچ کر رقم وصول کی جا سکتی ہے۔”
جسٹس کیانی نے مزید کہا کہ وہ کسی کا ایک روپیہ بھی حرام نہیں لینا چاہتے جو واجب نہ ہو، اور عدالت میں یہ پیغام دیا کہ “آپ اپنی آخرت کیوں خراب کر رہے ہیں، جب یہ حق آپ کا نہیں بنتا۔”
بعد ازاں عدالت نے فریقین کے دلائل سننے کے بعد فیصلہ محفوظ کر لیا اور کہا کہ 14 دن کے اندر کیس کا فیصلہ سنایا جائے گا۔
سابق ڈی جی کے کیس میں جسٹس کیانی کے ریمارکس:’’مر جائیں تو جائیداد بیچ کر پیسے واپس لے سکتے ہیں‘‘
جمعرات 26 مارچ 2026












