اسلام آباد، راولپنڈی شہرمیں ڈینگی کے خطرناک حملوں کا سلسلہ جاری

Calender Icon پیر 6 اکتوبر 2025

راولپنڈی ،اسلام آباد میں ڈینگی کے خطرناک حملوں کا سلسلہ جاری ،چوبیس گھنٹوں کے دوران بائیس نئے کیس رپورٹ ہوئے ہیں،مختلف ہسپتالوں میں زیرعلاج مریضوں کی تعداداٹھاسی ہوگئی،،ڈینگی کے مشتبہ آٹھ سوپندرہ کیسزکی تصدیق ہوئی ہے-ڈی ایچ او راولپنڈی ڈاکٹر جواد کا کہنا ہے ایس او پیز کی خلاف ورزی پر چار ہزار چار سو تیرہ ایف آئی آر درج کی گئیں ہیں،انہوں نے کہا ہے تین ہزار چار سو پچہتر چالان اور ایک کروڑ آٹھ لاکھ روپے سے زائد جرمانہ عائد کیا گیا ہے-ان کا مزید کہنا ہے ڈینگی خلاف ورزیوں پر ایک ہزار آٹھ سو تینتالیس مقامات سیل کئے گئے-دوسری جانب اسلام آباد کی ضلعی انتظامیہ بھی ڈینگی کیخلاف سرگرم عمل ہے، ڈینگی ایس او پیز کی خلاف ورزی پر اڑتیس افراد کو گرفتار کیا گیا ،ڈی سی اسلام آباد نے ایس او پیز پر سختی سے عملدرآمد نہ کرنیوالے افراد کیخلاف بلا تفریق کارروائی کی ہدایت کی ہے-ان کا کہنا ہے لاروا کی افزائش میں ملوث افراد کیخلاف مقدمات درج کئے جائیں گے-