اسلام آباد:سی ڈی اے ملازمین پلاٹوں کے حصول کیلئے سڑکوں پرآگئے

Calender Icon منگل 16 ستمبر 2025

سی ڈی اے ملازمین پلاٹوں کے حصول کیلئے سڑکوں پر آگئے،چیئرمین آفس کے باہر سی ڈی اے لیبر یونین اور ملازمین کا احتجاج کیا۔مختلف ڈائریکٹریٹس سے ریلیاں چیئرمین آفس پہنچنا شروع ہوئیں،سی ڈی اے کے متعدد دفاتربند رہے، ملازمین احتجاج میں شریک رہے،مظاہرین کا کہنا ہے کہ سپریم کورٹ اور ہائیکورٹ کے احکامات کے باوجود پلاٹس نہیں دیئے جا رہے ،ان کا کہنا ہے کہ پلاٹس کی منظوری بورڈ نے دینی ہے ۔انہوں نے کہاکہ 2007 کے بعد سے تاحال بورڈ ممبران نے ملازمین کے پلاٹس کی منظوری نہیں دی۔