بھارت کی ایک بارپھرآبی جارحیت ،دریائے ستلج میں پانی کا نیا ریلا چھوڑدیا

Calender Icon منگل 7 اکتوبر 2025

بھارت کی ایک بارپھر آبی جارحیت ،،دریائے ستلج میں بغیر اطلاع دیئے پانی کا نیا ریلا چھوڑدیا، پانی کی سطح تیزی سے بلند ہونے سے متعدد دیہاتوں کے زمینی راستے منقطع آمد و رفت شدیدمتاثر، حاکو والا،کالوواڑااوربھکی ونڈ الا کے جمعے والا دیہاتوں میں پانی داخل ، ہیڈگنڈاسنگھ پرپانی کی سطح خطرناک حد انیس فٹ سے بھی تجاوزکرگئی-