مشیر وزیرِ خزانہ خرم شہزاد کا کہنا ہے کہ پیٹرولیم مصنوعات کا 24 دن کا اسٹاک تھا، جو اب 4 ہفتوں کا ہو گیا ہے، مارچ اور اپریل کے لیے تیل کا ذخیرہ کافی ہے۔
’نجی ٹی وی ‘ کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ آبنائے ہرمز سے ہمارے تیل کے جہاز گزر رہے ہیں، ایران نے ہمارے جہاز ترجیحی بنیاد پر چھوڑنا شروع کر دیے ہیں۔
بھارت کے ایل پی جی کے 2 ٹینکر آبنائے ہرمز سے گزرے
مشیرِ خزانہ خرم شہزاد کا کہنا ہے کہ پیٹرولیم مصنوعات کے ذخائر وافر مقدار میں ہیں اور ان میں مزید اضافہ ہو رہا ہے۔
انہوں نے کہا کہ غیر ضروری اخراجات کم کر کے سوا ارب روپے کی سپورٹ دی گئی ہے، کفایت شعاری کی مثال حکومت بھی قائم کر رہی ہے، عوام بھی ساتھ دیں۔












پیر 30 مارچ 2026 