کورین بینڈ ’بی ٹی ایس‘ کے گلوکار وی کی کروسانٹ کھانے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل

Calender Icon منگل 7 اکتوبر 2025

کورین بینڈ ’بی ٹی ایس‘ کے مقبول رکن وی کی کروسانٹ کھانے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہوگئی، جس میں وہ نہایت بےساختگی سے پستہ کروسانٹ کھاتے ہوئے نظر آئے۔

کورین بینڈ ’بی ٹی ایس‘ کے معروف گلوکار وی حال ہی میں فیشن برانڈ ’سیلین‘ کے اسپرنگ–سمر 2026 کلیکشن کی تقریب میں شرکت کے لیے پیرس فیشن ویک پہنچے۔

فیشن شو کے دوران وی کو لائٹ براؤن کوٹ، وائٹ شرٹ اور بلیک اینڈ کریم ایبسرکٹ پرنٹڈ ٹائی کے ساتھ دیکھا گیا۔


ایونٹ کے مقام کے باہر ان کے مداحوں کی بڑی تعداد موجود تھی جو اپنے پسندیدہ گلوکار کی ایک جھلک دیکھنے کے لیے بےتاب تھی، تاہم جس چیز نے سب کی توجہ حاصل کی، وہ وی کی دلچسپ اور بےساختہ حرکات تھیں جن سے وہ اپنے مداحوں کو تفریح فراہم کر رہے تھے۔


انٹرنیٹ پر ان کی ایک ویڈیو کلپ تیزی سے وائرل ہورہی ہے، جس میں وی کو پستہ کروسانٹ کھاتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔


سوشل میڈیا پر فیشن ایونٹ کی متعدد ویڈیوز گردش کر رہی ہیں جن میں انہیں مزے سے کروسانٹ کھاتے ہوئے دیکھا گیا۔


ایک اور ویڈیو میں انہیں گاڑی کی جانب جاتے ہوئے کروسانٹ کھاتے دیکھا گیا، جب کہ ان کے ساتھ موجود باڈی گارڈ نے ان کی آئسکریم پکڑ رکھی تھی۔

ٹک ٹاک پر ’وی‘ کی یہ ویڈیو اب تک ایک کروڑ 66 لاکھ سے زائد بار دیکھی جاچکی ہے اور اسے 27 لاکھ سے زیادہ لائکس مل چکے ہیں، جب کہ مختلف سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر اس حوالے سے کی ورڈ بھی ٹرینڈ کررہا ہے۔

@glam.fr #taehyung eating croissant in Paris 🥐 #celine #pfw ♬ suara asli – ilham


واضح رہے کہ بی ٹی ایس جنوبی کوریا کا عالمی شہرت یافتہ میوزیکل بینڈ ہے، جس کے مداح دنیا کے ہر حصے میں موجود ہیں، اس بینڈ میں وی کے علاوہ پارک جیمن، جنگ کک، شوگا، جن، آر ایم اور جنگ ہوسیوک شامل ہیں۔

رواں سال بینڈ کے تمام ارکان نے اپنی لازمی فوجی تربیت مکمل کرلی ہے اور اب بی ٹی ایس نے دوبارہ میوزیکل سرگرمیاں شروع کردی ہیں، جب کہ 2026 میں ان کے نئے میوزک البم کی ریلیز کی توقع کی جارہی ہے۔