اسلام آباد:وزیراعظم کے مشیرراناثناء اللہ نے کہاہے کہ ن لیگ اور پیپلزپارٹی مخالف ضرورہیں مگردشمن جماعتیںنہیں، بلاول بھٹو کی بات مریم نوازکوناگوارگزری اور انہوں نے جواب دے دیا، بلاول کوصدرآصف زرداری اور مریم نوازکو نوازشریف اورشہبازشریف ہی سمجھاسکتےہیں۔
نجی ٹی وی کے پروگرام میں اظہارخیال کرتےہوئے راناثناء اللہ نے کہاکہ بلاول بھٹو نے پریس کانفرنس میں جوگفتگو کی اس سے ہمیں اختلاف ہے،اس سے ہمیں لگاکہ ہم کام ٹھیک نہیں کررہے ہیں۔انہوں نے کہاکہ مریم نوازشریف نے یہ بھی کہاکہ بلاول میرابھائی اور صدرآصف زرداری بزرگ ہیں ،بلاول کو کوئی تجویزدینی تھی تو فون اٹھاتے بہن سے بات کرلیتے۔ انہوں نے کہاکہ بلاول کوصدرآصف زرداری اور مریم نوازکو نوازشریف اورشہبازشریف ہی سمجھاسکتےہیں،اس معاملے میں آصف زرداری اور شہبازشریف کے علاوہ کوئی متعلقہ فریق نہیں ہے۔
اس موقع پرپیپلزپارٹی کے رہنما قمرزمان کائرہ نے کہاکہ جوکچھ ہورہاہے اس پر خوش نہیں ہوں ،ہماری طرف سے بھی جو باتیں ہوئیں وہ نہیں ہونی چاہئیں تھیں۔انہوں نے کہاکہ سیلاب کے دوران پیپلزپارٹی حکومت کےساتھ کھڑی رہی اور اسے سپورٹ کیا،سیلاب متاثرین کی امدادکے حوالے سے ہم کہہ رہے ہیں کہ آپ کاطریقہ کاردرست نہیں ،پہلے سے آزمودہ طریقہ اپنائیں، نہروں پر پوچھاگیاتھا کہ کہاں پانی لے کرنہروں کو دیں گے ۔انہوں نے کہاکہ ہم نے کہاکہ کسانوں کاسب کوکچھ بہہ گیاہے انہیں کیش گرانٹ دیں ۔انہوں نے کہاکہ بلاول نے امدادمانگنے کامشورہ نہیں دیا، انہوں نے مریم نوازکی تعریف کی اورمشورہ دیا۔انہوں نے کہاکہ ہمالہجے تلخ ہوجائیں گے توہمارے تعلقات بھی تلخ ہوجائیں گے ۔
بلاول کوزرداری اور مریم کو نوازشریف اورشہبازشریف ہی سمجھاسکتےہیں،راناثناء اللہ

