جنگ روکنے کے لیے پاکستان نے ثالثی کی مثبت اور مؤثر کوششیں کیں، رضا امیری

Calender Icon بدھ 8 اپریل 2026

پاکستان میں ایران کے سفیر رضا امیری مقدم نے کہا ہے کہ جنگ کو روکنے کے لیے پاکستان نے نیک نیتی اور ثالثی کی مثبت اور مؤثر کوششیں کی ہیں۔

اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ پاکستان کی کوششیں ایک نازک اور حساس مرحلے کے قریب پہنچ رہی ہیں، اب تک یہ ایک نازک اور حساس مرحلے سے ایک قدم آگے ہے۔

انہوں نے کہا کہ اگلے مرحلے میں احترام اور شائشتگی کو بیان بازی اور غیرضروری باتوں کی جگہ لینی چاہیے، مزید معلومات کے لیے جڑے رہیں۔